Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی پرانی ویڈیو سے متعلق وضاحت کردی | زرائع نیوز

طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی پرانی ویڈیو سے متعلق وضاحت کردی

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری پرانی ویڈیو کو غلط سیاق وسباق کے ساتھ چلایا گیا، ویڈیو میں میری طرف سے خودکش دھماکوں کی حمایت کا تاثر دیا جارہا ہے جوکہ قطعاً غلط ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر سوشل میڈیا پر دھماکوں کی حمایت سے متعلق چلنے والی ویڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میری ایک پرانی ویڈیو کو غلط سیاق وسباق کے ساتھ پیش کرکے خودکش دھماکوں کی حمایت کا تاثر دیا جارہا ہے جوکہ قطعاً غلط ہے۔بحیثیت مسلمان میں اس طرح کے سفاکانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملکِ عزیز کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنائے اور دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔