Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈالر اور سونا مہنگا , اسٹاک ایکسچ میں مثبت رجحان | زرائع نیوز

ڈالر اور سونا مہنگا , اسٹاک ایکسچ میں مثبت رجحان

کراچی: امریکی ڈالر کچھ دیر کے لیے نیچے آنے کے بعد پھر اونچی اڑان بھرنے لگا جبکہ پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 270 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 683 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 620 پوائنٹس پر بند ہوا تھا-ملک میں ڈالر کی شرح تبادلہ اور عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت کا اثر پیلی دھات کی مقامی قیمت پر بھی ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 3500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 3 ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 929 ڈالر ہے۔