Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار دو دن سے لاپتہ | زرائع نیوز

افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار دو دن سے لاپتہ

پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار دو دنوں سے لا پتہ ہیں۔

وزراتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ‘جلال آباد میں ہمارے قونصل خانے کے دو اہلکار 16 جون سنہ 2017 سے لاپتہ ہیں۔ وہ سڑک کے راستے پاکستان آرہے تھے۔’

18 جون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘افغانستان کے متعلقہ شعبے کے سامنے ان کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کی بات اٹھائی گئی ہے۔’

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغان حکام نے انھیں مطلع کیا ہے ‘اس واقعے کی جانچ کے لیے کوششیں جاری ہیں اور تین مختلف تفتیشی گروپ کو ان کی بحفاظت بازیابی کا کام سونپا گيا ہے۔’

پاکستان نے حکومت افغانستان سے ان دونوں اہلکار کی جلد بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششوں کی درخواست کی ہے اور کہا کہ ‘اس سنگین جرم کے مرتکبین کو ان کے کیفر کردار پہنچایا جائے۔’

بیان میں کہا گیا ہے وزارت خارجہ افغان حکام کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔