کراچی: سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے سوالات کا جواب دے رہا ہوں،ناراضی نہیں۔ انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے نون لیگ چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی نےکہاوہ نون لیگ چھوڑیں گے تو گھر جائیں گے، شاہدخاقان نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شوکت ترین اگر فروری میں آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ توڑتے تو حالات قابو میں رہتے۔ عمران خان دورحکومت میں ڈالر روک کر رکھنا غلطی تھی اس لئے ڈالر کی قیمت آج بلندترین سطح پر ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ ہمارا بینکنگ نظام اسلامک کی طرف جارہا ہے،اسلامک بینک منافع بھی سب سے زیادہ کما رہے ہیں،سکوک بانڈ میں اس وقت پاکستان کو مشکلات ہیں،ہمیں سکوک بانڈ کے حوالے سے ملائشیا کا طرز دیکھنا ہو گا۔
