Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شاہین آفریدی اور انشا کا نکاح آج , تیاریاں مکم | زرائع نیوز

شاہین آفریدی اور انشا کا نکاح آج , تیاریاں مکم

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا شاہد آفریدی کا آج نکاح ہوگا جس کی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کی مناسبت سے وینیو کو سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج سے سجایا گیا ہے۔

شاہین آفریدی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب سمیت نامور کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح آج جبکہ رخصتی انشا کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ حارث روف، شان مسعود اور شاداب خان بھی حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔