Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید عمران کے سہولت کار تھے:رانا ثنا | زرائع نیوز

جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید عمران کے سہولت کار تھے:رانا ثنا

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید عمران خان کو سہولت کاری فراہم کرتے تھے، لانگ مارچ نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں مداخلت کیلئے تھا، اب اس کا کوئی سہولت کار نہیں ہے تو پاگل ہوا پڑا ہے۔

انہوں نےایک انٹرویو میں کہا کہ فواد چودھری، اعظم سواتی یا شیخ رشید پر حکومت نے کیسز نہیں بنائے۔ لانگ مارچ کا گندنئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے کیا جارہا تھا۔26نومبر تک یہ ناچتا رہا، اسلام آباد پر جو حملہ آور ہوا، اسلام آباد کو بند کرنا چاہتا تھا، یہ سب آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق تھا،جنرل باجوہ ریٹائرڈ نہیں ہونا چاہتے تھے، لیکن جب نئے آرمی چیف آگئے تو پھر جانا ہی تھا، لانگ مارچ کے پیچھے بڑے مذموم مقاصد تھے، یہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جانا چاہتے تھے، قوم جنازے اٹھا رہی ہے جبکہ وہ سیاست کرنے پر تلا ہوا ہے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اﷲ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر عمران خان کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شیخ رشید کے ساتھ ہوا وہ ہرگز انتقامی سیاست نہیں ہے ، ہم گرفتاریاں نہیں کرنا چاہتے ، مگر بیانات کے ذریعے جو دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے وہ بھی تو ختم ہونی چاہیے۔پشا ور دھما کہ کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبو ل کی ہے ، دھما کے میں افغانستا ن کی سر زمین استعما ل ہوناخارج ازامکان نہیں۔