Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے, رپورٹ | زرائع نیوز

فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے, رپورٹ

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی ہے جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔
پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

فواد چوہدری کو یکم فروری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔

رہائی سے قبل اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ کیا گیا، جیل ہسپتال کے عملے نے فواد چوہدری کو صحت مند قرار دیا۔