Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سندھ ہائیکورٹ کی سکیورٹی بڑھائی جائے،چیف جسٹس احمدعلی شیخ کی ہدایت | زرائع نیوز

سندھ ہائیکورٹ کی سکیورٹی بڑھائی جائے،چیف جسٹس احمدعلی شیخ کی ہدایت

کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے سندھ ہائیکورٹ کی سیکورٹی کی صورتحال پر اجلاس طلب کیا۔اس موقع پر سیکورٹی سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سیکریٹری داخلہ سندھ سعید احمد منگنیجو اور رینجرزسمیت دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔

نوجوانوں کمانڈوز اہلکاروں کو سیکیورٹی پر لگایا جائے گا،سندھ ہائیکورٹ کی دیواروں اور اعتراف کا جائزہ لیا جائے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی بیس سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں دنیا بھر میں سیکیورٹی کے مسائل ٹیکنالوجی کی مدد سے حل کیا جارہا ہے ہم نے حکومت سندھ کو ٹیکنالوجی بیسڈ تجاویز دی تھیں حکومت سندھ نے کافی تجاویز پر کام کردیا کبھی کبھی سیکیورٹی کے مسائل وسائل کی کمی بھی آڑے آتی ہے ۔

شیخ رشید کی گرفتاری اور ٹریفک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والی خاتون کی گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے آئی جی سندھ نے دونوں سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ آج سیکیورٹی کی میٹنگ تھی سیکورٹی پر بات ہوگی ۔