کراچی : تحریک انصاف کراچی کے صدر، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم حکومت سے لوگوں کو اختلافات تنقید میں بدلے، تنقید نفرت میں بدل گئی۔
ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کیلئے عوام کی نفرت ضد بن گئی، لوگوں کی ضد ہے اس 2 نمبر جعلی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ عوام اپنا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس حاصل کریں گے اور عمران خان کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھائیں گے۔
