ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2023ء کی ٹرافی کی رونمائی ، بسمہ معروف کی شرکت

کیپ ٹائون : ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2023 ءکی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

عالمی میلے میں شریک پاکستان سمیت تمام 10 ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شرکت کی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کپتان بسمہ معروف نے کی۔

تقریب کیپ ٹاؤن کے مقام واٹر فرنٹ میں ہوئی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج نیو لینڈز میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔