Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مراعات روکے جانے کے فیصلے پر ایف بی آر افسران میں بے چینی پھیل گئی | زرائع نیوز

مراعات روکے جانے کے فیصلے پر ایف بی آر افسران میں بے چینی پھیل گئی

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے مراعا ت روک دینے کے فیصلے پر ایف بی آر افسران شدید بے چینی کی لہر پائی جارہی ہے، افسران کو اس فیصلے شدید تشویش ہے ۔

ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو افسران کو مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر قواعد میں ترمیم نہیں کی جاسکتی، ایف بی آر نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، مراعات میں افسران کو مکان کا کرایہ اور ایک دفعہ سامان لینے کے لئے فنڈز دینے کی منظوری دی تھی۔

ہیڈکوارٹر الاؤنس سمیت بچوں کیلئے سکالرشپ دینے کی منظوری دی تھی، 16 جنوری کو ایف بی آر نے مراعات کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔