Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ اسمبلی میں پشاور بم دھماکے کیخلاف قرارداد منظور | زرائع نیوز

سندھ اسمبلی میں پشاور بم دھماکے کیخلاف قرارداد منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے پیر کو اپنے اجلاس میں پشاور بم دہماکے کے خلاف ایک مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں کسی صورت دہشت گردی کو قبول نہیں کرے گی ۔

ایوان کی کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن ندا کھوڑو نے پشاور بم دھماکہ پر مذمتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میںاس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی صورت دہشت گردی کو قبول نہیں کرے گی۔

قرارداد میں شہدا کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی ہے۔ا

یم کیو ایم کی رعنا انصار نے بھی قرار داد پڑھی جس کے بعد اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

ایوان کی کارروائی کے دوران سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ملک میںمہنگائی کافی بڑھ گئی ہے جس کے سبب لوگ بہت زیادہ فرسٹریشن کا شکار ہوتے جارہے ہیںاور یہی وجہ ہے کہ اسپتالوں میں مینٹل کیسزکی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے ۔

بعدازاںسندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔