Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی سرکلر ریلوے کے متاثرین کی ریلی، میڈیا بالکل خاموش | زرائع نیوز

کراچی سرکلر ریلوے کے متاثرین کی ریلی، میڈیا بالکل خاموش

کراچی: عدالتی حکم پر اپنے گھر گنوانے والے متاثرین نے آج اتوار کے روز آئی آئی چند ریگر روڈ پر ریلی نکالی اور جیو جنگ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی بچاؤ تحریک اور کراچی سرکلر ریلوے کی زد میں آنے والے مکینوں نے گزشتہ روز ریگل چوک تا پریس کلب تک ریلی نکالی تھی جس کے بعد صوبائی وزیربلدیات نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

کراچی سرکلر ریلوے بحالی، دودھ پیتی بچی کی ماں مکان ٹوٹنے کے غم میں دنیا سے رخصت

صوبائی حکومت کی یقین دہانی کے باوجود متاثرین کے گھر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ایک خاتون بھی غم برداشت نہ کرسکیں اور جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

https://twitter.com/FawadHazan/status/1140243420335759362

گھر بچاؤ تحریک میں متحرک رہنے والی خاتون کے انتقال پر متاثرین شدید غصے میں ہیں اور انہوں نے آج ایک بار پھر سڑکوں پر اپنے حق اور متاثرہ گھر کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔

https://twitter.com/FawadHazan/status/1140241593028489216

ویڈیو دیکھیں