Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی | زرائع نیوز

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 1870 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 204300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 175154روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔