Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے خواتین کیلیے شاندار سہولت متعارف کرادی | زرائع نیوز

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے خواتین کیلیے شاندار سہولت متعارف کرادی

کراچی: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمٹیڈ نے خواتین کو خصوصی سہولت مہیا کرنے کے لیے “ایس سی سحر ویمنز اکاونٹ” متعارف کرادیا ہے۔

پیر کو اس ضمن میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے سی ای او ریحان شیخ نے کہا کہ آبادی میں 50فیصد حصہ کے باوجود خواتین کا بینکاری سسٹم میں شمولیت کی شرح انتہائی کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو اسٹیٹ بینک کے خواتین کی مالیاتی شمولیت وبینکاری مساوات اور صدر پاکستان کے خواتین کے لیے یکساں بینکاری مواقع کے وژن سے تقویت ملی ہے اور طویل کاوشوں کے بعد خواتین کی سہولت کے لیے “ایس سی سحر” پلیٹ فارم تیار کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا جس سے خواتین کو بینکاری نظام میں شامل کرنے کا راستہ ملے گا۔ ایس سی سحر پلیٹ فارم خواتین کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو ناصرف پورا کرے گی بلکہ انہیں اوسطا 2 سے ڈھائی فیصد سستی سہولیات وخدمات فراہم ہوسکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بینکاری کو اگلی سطح پر پہنچانے میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر معاون ثابت ہوگا۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں 30فیصد ورک فورس خواتین پر مشتمل ہے جسکی وجہ سے بینک کو خواتین کے لیے مخصوص بینکاری پراڈکٹس متعارف کرنے میں آسانی ہوگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی ہیڈ آف کنزیومر پرائیویٹ اینڈ بزنس بینکنگ سعدیہ ریاض نے کہا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں 35فیصد خواتین اکاؤنٹ ہولڈرز ہیں اور بینک نے ماہانہ بنیادوں پر نئے کھولے جانے والے بینک کھاتوں میں 25فیصد نئے کھاتے کھولنے خواہشمند خواتین کو ترجیح دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 80فیصد خواتین کے جوائنٹ اکاؤنٹ ہیں جو صرف ماہوار گروسری کی خریداری یا ضرورت پر رقومات نکالنے کے لیے استعمال کرتی ہیں جبکہ ہماری خواہش ہے کہ خواتین اپنے انفرادی بینک اکاؤنٹ کھولیں تاکہ وہ دستیاب مالیاتی سہولیات وترغیبات سے آگاہ ہوکر کاروباری ودیگر مواقع سے استفادہ کریں جس سے معیشت میں بھی انکا کردار واضح ہوسکے گا۔