Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حرا مانی اور دیگر عملے پر حملہ | زرائع نیوز

ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حرا مانی اور دیگر عملے پر حملہ

کراچی : کراچی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں علاقہ مکینوں نے فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی، اداکارہ حرا مانی اور دیگر عملے پر حملہ کر دیا۔

ڈرامے کی شوٹنگ پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں جاری تھی کہ اچانک علاقہ مکینوں نے اسٹاف سے بدتمیزی کی اور ان پر حملہ کیا۔

ڈائریکٹر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا، ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے، اس سے قبل کراچی میں ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔