Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ریڈ لائن بس کے ڈرائیور اورکنڈیکٹر کا داؤد یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد | زرائع نیوز

ریڈ لائن بس کے ڈرائیور اورکنڈیکٹر کا داؤد یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد

کراچی: کراچی میں پیپلزبس سروس کے تحت چلائی جانے والی ریڈ بس میں عدم برداشت کا واقعہ،ریڈ بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹرنے داؤد یونیورسٹی کے پروفیسرپرتشددکرکے شدیدزخمی کردیا۔

داؤد یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈائریکٹر تعینات پروفیسر ڈاکٹر عاطف جمیل کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر کلفٹن سے یونیورسٹی کے لیے ریڈ بس میں سوارہوئے اورکنڈیکٹر کو کرائے کے لیے 10 روپے کے 5 نوٹ دیے جس پرکنڈیکٹر نے ایک نوٹ واپس کرتے ہوئے کہاکہ دوسرا نوٹ دیں اس پر ٹیپ لگی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عاطف جمیل نے ایک ہزار کے نوٹ کا کھلا نہ ہونے کا کنڈیکٹر کو بتایا جس پرکنڈیکٹرسیخ پا ہوگیا کہ اورکہا کہ 10 روپے دیں ورنہ یہیں اتار دیں گے اورتلخ کلامی پر کنڈیکٹر نے ڈرائیور کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈاکٹر عاطف نے وزیر اعلی سندھ سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ریڈ بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔