Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اداکارہ ثنا طلاق کے ذکر پر جذباتی ہوگئیں ! | زرائع نیوز

اداکارہ ثنا طلاق کے ذکر پر جذباتی ہوگئیں !

لاہور:اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ خدا کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ کرتا اور نہ ہی خدا کو طلاق پسند ہے تاہم شادی شدہ جوڑے اس وقت الگ ہوتے ہیں جب کسی ایک شخص میں منافقت آجاتی ہے۔

اداکارہ ثنا نے نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ میری شادی 14 سال تک خوشگوار رہی اور کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ وہ ایسا کریں گی لیکن انہیں کچھ غلط چیزوں کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔

انہوں نے ذو معنی الفاظ میں کہا کہ ان کی طلاق کی وجہ ایک شخص کی منافقت تھی تاہم انہوں نے سابق شوہر کو واضح طور پر منافق قرار نہیں دیا اور کہا کہ لوگ انہیں ہی منافق سمجھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ شادی ختم نہ کرتیں تو اور بہت ساری چیزیں ختم یا ٹوٹ جاتیں، اس لیے انہوں نے ایسا فیصلہ کیا۔ لوگ میری طلاق اور اس سے پہلی والی زندگی سے متعلق جاننا چاہتے ہیں اور انہیں یہ بھی علم ہے کہ لوگ میری ازدواجی زندگی کے خاتمے سے محظوظ بھی ہونا چاہتے ہیں لیکن طلاق انٹرٹینمنٹ نہیں، وہ اس پر لوگوں کو زیادہ محظوظ نہیں کروا سکتیں ۔

انہوں نے سابق شوہر پر مزید الزامات لگانے سے گریز کیا۔