ہیملٹن : ہیری بروک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں تمام وکٹوں پر 465 رنز اسکور کرلئے۔
ہیری بروک نے لیگ اسپنر ادتیا اشوک کے ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے، انہوں نے 71 گیندوں پر 97 رنز بنائے، ان کی جارحانہ اننگز میں 9 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
ڈان لارنس 85، جو روٹ 77 اور بین فوکس 57 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بروک نے پاکستان میں انگلینڈ کی 3-0 سے جیت کے تینوں ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنائیں، ان کے پاس لگاتار چار ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنانے والے انگلینڈ کے دوسرے بلے باز بننے کا موقع ہے۔
کین بیرنگٹن نے 1960 کی دہائی میں دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
