Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جامعہ کراچی اور ہمدردیونیورسٹی کےمابین معاہدے دستخط | زرائع نیوز

جامعہ کراچی اور ہمدردیونیورسٹی کےمابین معاہدے دستخط

کراچی:جامعہ کراچی اور ہمدردیونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

گزشتہ روز مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی اور ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن نے دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں جامعات مشترکہ طور پر تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گی اورطلباوطالبات کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اور جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیتی پروگرامز،سیمینارزاور ورکشاپس کے انعقاد کویقینی بنایاجائے گا۔

دونوں جامعات کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ذریعے اکیڈیمیاء اور انڈسٹریزکے مابین روابط کو فروغ دیاجائےگااور طلباوطالبات کو دوران تدریس ہی ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جاب فیئرز کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے گا۔