Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زہریلی گیس سے جاں بحق افراد کی قبر کشائی سے متعلق پولیس کی درخواست منظور | زرائع نیوز

زہریلی گیس سے جاں بحق افراد کی قبر کشائی سے متعلق پولیس کی درخواست منظور

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت نے کیماڑی کے علاقے علی محمد گوٹھ میں مبینہ طور پر زہریلی گیس سے جاں بحق افراد کی قبر کشائی سے متعلق پولیس کی درخواست منظور کرلی۔

کیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 18 افراد کی قبر کشائی سے متعلق پولیس کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے سیکریٹری صحت کو قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ تمام افراد کی موت کی وجہ جلد از جلد بتائی جائے اور وجہ موت سے متعلق 7 روز میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔

26 جنوری کو کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ چند روز میں زہریلی گیس سے متاثرہ 18 بچوں کی اموات کا انکشاف ہوا تھا۔

واقعے کے بعد4 کمپنیوں کو سیل کرکے ایک مالک اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔