Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سوات، چم گڑھئی میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری | زرائع نیوز

سوات، چم گڑھئی میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مالا کنڈ ڈویژن کے علاقے چم گڑھئی میں 8 گاڑیاں پھنس گئیں ہیں جن کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے بتایا کہ چم گھڑئ میں 8 گاڑیاں پھنس چکی ہے ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے ، رات کو کالام اور بحرین کے درمیان امدروفت پر پابندی ہے، دونوں طرف سے ٹریفک بند کیا ہے اور تیز برفباری جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بحرین اور کالام کے درمیان 12ٹریکٹر صفائی کا کام کر رہے ہیں، مسلسل برفباری ہو رہی ہیں لوگ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ روڈ پر موجود ہے، چین کے بغیر سڑک پر آنے والی گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے کیونکہ یہ کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔