سندھ جرنلسٹس اینڈ آڈر میڈیا پریکٹیشنر پروٹیکشن کمیشن کا پہلا اجلاس چئیرمین رشید اے رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کراچی کے صدر فہیم صدیقی، ایپنک کے غلام فریدالدین، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے ڈاکٹر توصیف احمد خان،اےپی این ایس کے ڈاکٹر قاضی اسد عابد، سی پی این ای کے ڈاکٹر جبار خٹک،اور کمیشن کے ارکان وغیرہ نے شرکت کی۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کمیشن کے پہلے اجلاس پر اطمینان کا اظہار، ادارہ “روزنامہ پورٹ نیوز کراچی بھی اس اجلاس میں صوبے سندھ کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ بنانے کے لئے جو اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے ہم سب اسکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی نے کہا کہ صوبے بھر کے صحافی اور دیگر میڈیا ورکرز اپنے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رپورٹ کرسکیں گے جبکہ کے یو جے کے جنرل سیکریٹری لیاقت رانا نے کہا کہ سندھ بھر کے صحافی اور دیگر میڈیا ورکرز کو مبارکباد، کمیشن سے تعاون کرنے کی درخواست ہے۔
دوسری جانب کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پروٹیکشن کمیشن کے پہلے اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے اور سندھ بھر کے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو فوری طور پر کمیشن کو رپورٹ کریں تاکہ اس پر ایکشن لیا جاسکے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں سندھ بھر کے صحافیوں کو جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے فعال ہونے کی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور کمیشن کے پہلے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ کمیشن سے مکمل تعاون کریں۔
یاد رہے کہ کمیشن نے اپنے اجلاس میں اخبارات میں اشتہارات شایع کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صوبے بھر کے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو کمیشن کے قیام اور اس کے فعال ہونے سے متعلق آگاہی مل سکے ،اشتہار میں کمیشن کا ای میل ایڈریس اور ہیلپ لائن کا نمبر بھی شایع کیا جائے گا تاکہ متاثرہ صحافی یا میڈیا ورکر اپنی درخواست کمیشن کو بھیج سکیں قانون کے مطابق کمیشن ایسی کسی بھی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا پابند ہے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پروٹیکشن کمیشن ایک بااختیار کمیشن ہے جو صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے نقصان پہنچانے کی کوشش یا ہراساں کرنے پر ایکشن لے سکے گا۔
