Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آباد نے ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی خریداری بند کرنے کا اعلان کردیا | زرائع نیوز

آباد نے ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی خریداری بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی : آباد نے ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی خریداری بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ملک میں سریا کی تسلسل سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر دلبرداشتہ تعمیراتی شعبے کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آباد نے ایک بڑا فیصلہ کرلیا۔ گذشتہ شب رات گئے آباد کے ہنگامی اجلاس میں ممبر بلڈر ڈیولپرز نے سریا نہ خریدنے کا حلف اٹھالیا۔

چئیرمین آباد الطاف طائی کا کہنا ہے کہ کسی بھی تعمیراتی سائیٹ پر اگر سریا اترا تو آباد اس سائیٹ کے مالک بلڈر یا ڈیولپر کو ایس بی سی اے کی ضمانت نہیں دیگا۔

انہوں نے بتایا کہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ہفتے بھی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جنوری سے اب تک فی ٹن سریے کی قیمت 73000روپے بڑھ گئی۔ سریے کی قیمت 227000 روپے سے بڑھکر 3لاکھ روپے کی سطح سے بھی تجاوز کرتے ہوئے ریکارڈ ترین سطح پر آگئی۔