Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جناح اسپتال گائنی وارڈ سے لاپتہ خاتون کا کوئی سراغ نہ مل سکا ! | زرائع نیوز

جناح اسپتال گائنی وارڈ سے لاپتہ خاتون کا کوئی سراغ نہ مل سکا !

کراچی:جناح اسپتال گائنی وارڈ سے پُراسرار طور پر غائب ہونے خاتون کا تاحال سراغ نہ مل سکا، پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔

خاتون اپنے شوہر اور نند کے ہمراہ گائنی آئی تھیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

شوہر کے مطابق گزشتہ روز بہن کے ہمراہ بیوی کو لیکر گائنی وارڈ آیا، بہن بیوی کو لیبر روم میں چھوڑ آئی، بیوی نے بہن سے کہا میرے شوہر سے موبائل لے آو، بہن موبائل لیکر لیبر روم گئی تو بیوی غائب تھی۔

گائنی وارڈ انتظامیہ کہہ رہی ہے ڈاکٹر تو 2 دن سے چھٹی پر ہے، ادھر صدر پولیس کا کہنا ہےکہ لاپتہ خاتون کے نام سے اسپتال میں انٹری بھی نہیں۔

فوٹیج میں خاتون آتے ہوئے نظر آرہی ہیں لیکن باہر نکلتے ہوئے نظر نہیں آرہی، خاتون کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔