Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
تحریک انصاف پختونخوا کو ایک صدی پیچھے لے گئی، مریم نواز | زرائع نیوز

تحریک انصاف پختونخوا کو ایک صدی پیچھے لے گئی، مریم نواز

اسلا م آباد ،ایبٹ آباد : مسلم لیگ (ن ) کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے 10 سال کی نالائق پی ٹی آئی حکومت خیبر پختو نخوا کو 100 سال پیچھے لے گئی،صوبے کو دہشتگردی کا بہت بڑا چیلنج درپیش ہے۔

مریم نواز کی زیرصدارت مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اور ہزارہ کا تنظیمی اجلاس ہوا، مریم نواز کا کہنا تھا خیبرپختونخوا اہم صوبہ ہے ، اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہیں،خیبرپختونخوا میں تعلیم،صحت اورصفائی سمیت ہر شعبہ تباہ حال ہے، ہزارہ کی طرح پورا خیبرپخوانخوا پارٹی کا مضبوط گڑھ بن رہا ہے،ہزارہ اور خیبرپختونخوا کے کارکنوں پر فخر ہے،کارکنوں کی قربانیاں،جذبہ اور کارکردگی لائق تحسین ہے،گزشہ 4 برس میں خیبرپختونخوا کی قیادت اور پارٹی کارکنوں کو بہت ستایا گیا، متحرک،نظریاتی اور محنتی کارکنوں کی عزت و احترام یقینی بنائیں گے،ہم نے خیبرپختونخوا کے عوام کے جان ومال کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہے۔

مریم نواز کی زیر صدارت( ن) لیگ خیبرپختونخوا کی سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس بھی ہوا جس میں سوشل میڈیا ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نےسوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ دلیل ،تہذیب اور سچائی سے جواب دیں، گالم گلوچ کا حصہ نہ بنیں، نوجوان سوشل میڈیا کو معاشرے میں مثبت سوچ پھیلانے کا ذریعہ بنائیں،ہماری پہچان آئین، اخلاق اور جمہوری اقدار ہیں، اتحاد، یکجہتی اور مہذب اقدار کو فروغ دیں۔بعدازاں مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز منسٹر انکلیو میں قیام کریں گی اور آئندہ دو روزہ اسلام آباد میں تنظیمی امور سر انجام دیں گی۔