Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
تقریر نشر کیوں نہیں‌کی گئی؟‌ شاہد خاقان عباسی کا انکشاف | زرائع نیوز

تقریر نشر کیوں نہیں‌کی گئی؟‌ شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ 14 مئی کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میری میڈیا سے گفتگو کو براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ دراصل میرا ذاتی تھا۔

’جیو نیوز‘ کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’پریس کانفرنس کو بلیک آؤٹ قرار دینے کا تاثر غلط ہے، چونکہ وہ گفتگو ریکارڈڈ تھی لیکن اس بریفننگ میں کئی ایسی باتیں تھیں جو اگر نشر ہوجاتیں تو عوام مٰں غلط تاثر جاتا اس لیے باتوں کومحدود رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم آفس میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان بالخصوص فاٹا کے عوام کے لیے قومی اسمبلی سے بل کی منظوری تاریخی کارنامہ ہے، فاٹا کے خیبر پختونخوا کے ساتھ ادغام کا معاملہ مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ اور منشور کا حصہ رہا ہے جبکہ فاٹا اور دیگر علاقوں کے عوام کی بھی یہ دیرینہ خواہش تھی، قومی اسمبلی میں یہ بل دوتہائی اکثریت سے منظور ہوا ہے اور 229 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔