کوئٹہ: ابتدائی تحقیقاتی اور فارنزک رپورٹ کے مطابق 17 مئی کو فرنٹیئر کور (ایف سی) مددگار سینٹر پر حملے میں ملوث 5 خودکش بمباروں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار کا تعلق افغانستان میں قائم کالعدم تنظیم حزب الاحرار سے تھا جنہوں نے بلوچستان کی کالعدم لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر حملے کو سر انجام دینے کی کوشش کی تھی۔
یاد رہے کہ خودکش بمباروں نے جمعرات کی رات کو کوئٹہ سروے 31 کے علاقے میں قائم ایف سی مددگار سینٹر میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم گیٹ پر موجود ایف سی اہلکاروں نے فوری مزاحمت کرتے ہوئے خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا تھا۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
