Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان | زرائع نیوز

رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان

کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک میں رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے کیوں کہ چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

کلائمٹ ڈیٹا سینٹر نے کہا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم غروب آفتاب 6 بج کر 414 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا اور رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آئے گا، یوں 23 مارچ کو ملک میں پہلا روزہ ہوگا۔

معلوم ہوا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیا گیا، وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں طلب کیا ہے۔