Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کا ذمے دار این ٹی ڈی سی کو ٹھہرا دیا گیا | زرائع نیوز

ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کا ذمے دار این ٹی ڈی سی کو ٹھہرا دیا گیا

اسلام آباد:ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کا ذمہ دار این ٹی ڈی سی کو ٹھہرا دیا گیا۔ نیپرا کے اجلاس میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی حتمی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرنے پر بھی غور، آئندہ چند روز میں تکنیکی کمیٹی قائم ہونے کا امکان ہے۔

بجلی بریک ڈاؤن کے معاملہ پر نیپرا میں اہم اجلاس ہوا جس میں ابتدائی طور پر این ٹی ڈی سی کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔

اجلاس میں این ٹی ڈی سی، این پی سی سی، کے الیکٹرک، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور واپڈا کے حکام شریک ہوئے، تمام فریقین کی جانب سے بجلی بریک ڈاؤن پر نیپرا کو بریفنگ دی گئی، ابتدائی بریفنگ میں این ٹی ڈی سی کو بریک ڈاؤن کا قصور وار قرار دیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 23 جنوری کو ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔