Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان 2024 تک گیس لائن مکمل کرے ورنہ 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے، ایران | زرائع نیوز

پاکستان 2024 تک گیس لائن مکمل کرے ورنہ 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے، ایران

اسلام آباد: ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان 2024 تک گیس لائن مکمل کرے ورنہ 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے۔ تہران حکام نے تین ہفتے قبل دورہ کرنے والے پاکستانی حکام کے وفدکو بھی اس بات سے آگاہ کیا تھا۔ ایران کا مطالبہ ہے کہ پاکستان مارچ 2024 تک آئی پی گیس لائن منصوبے کا ایک حصہ اپنی سرزمین پر تعمیر کرے، اگر پاکستان گیس لائن منصوبےکی تعمیر نہ کرسکا تو 18 ارب ڈالر جرمانہ عائدکیا جائےگا۔

چند روز قبل وزارت منصوبہ بندی کے انٹیگریٹڈ انرجی پلاننگ (آئی ای پی) کی جانب سے تیار کردہ “پاکستان نیچرل گیس پالیسی کے مسائل اور حل کے لئے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار، درآمد اور فراہمی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا جس کے بعد مختلف سطحوں پر قلیل مدتی اور طویل مدتی پالیسی مداخلتوں کے ذریعے گیس کی طلب اور رسد کو بہتر بنانے کی سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان اور تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)سمیت توانائی کے شعبے کے مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار 2010 میں ایم ایم سی ایف ڈی 4,063 کے مقابلے 2021 میں کم ہو کر 3,505 ایم ایم سی ایف رہ گئی ہے جبکہ مقامی گیس کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے 2021 کے آخر میں 20,951 بلین سی ایف ٹی کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔