Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سوشل میڈیا پر پاک فوج کی تضحیک، ایف آئی اے ملزمان تک پہنچ گئی | زرائع نیوز

سوشل میڈیا پر پاک فوج کی تضحیک، ایف آئی اے ملزمان تک پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈان لیکس کے معاملے کو لیکر پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنیوالوں کے خلاف تحقیقات کے لئے ایف آئی اے نے 33 افراد کی فہرست تیار کرلی ہے۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈان لیکس حکومت اور پاک فوج کے درمیان ڈان لیکس کے معاملات طے پانے کے بعد سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنیوالوں کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں کوئٹہ،لاہور ،وزیرستان اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 33 افراد کی فہرست ایف آئی اے نے بنا لی ہے اور یہ فہرست انسدادی دہشتگردی ونگ کے حوالے کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ پتہ چلایا جائے گا کہ ان افراد کا تعلق ملک دشمن عناصرسے تو نہیں ہیں۔