Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
انوکھے عاشق کی اپنی گرل فرینڈ کو خوفناک طوفان کے سامنے شادی کی پیشکش | زرائع نیوز

انوکھے عاشق کی اپنی گرل فرینڈ کو خوفناک طوفان کے سامنے شادی کی پیشکش

ٹیکساس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی نے ایک خوفناک طوفان کی موجودگی میں اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کردیا۔

اظہاِر محبت کے لیے وقت اور جگہ کی قید نہیں، ایسا ہی کچھ امریکی ریاست ٹیکساس میں دیکھنے میں آیا، جہاں خطرناک ہوا کے بگولے کا سایہ سر پر منڈلا رہا تھا اور ایسے میں ایک انوکھے عاشق نے اپنی خاتون دوست کو شادی کی پیشکش کر دی۔

خاتون کے مطابق جب لوگ طوفان سے بچنے کے لیے محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں ہوں ایسے میں کسی کا پروپوز کرنا خود کسی طوفان سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ہاں کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، کیوں کے سوچنے کے لیے وقت بلکل نہیں تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی کئی ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہاما اور ویسکونسن میں بگولوں نے تباہی مچا دی، بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والے مکانات بھی تہس نہس کر دیئے جبکہ حکام نے شہریوں نے کو انتباہ کیا ہے کہ وہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں۔