رمضان المبارک میں عمران خان کے خلاف تحریک قابل افسوس ہے، فردوش عاشق اعوان

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتیں رمضان المبارک کے جیسے مقدس مہینے میں عمران خان کے خلاف تحریک چلانے کا سوچ رہی ہیں جو انتہائی افسوس کی بات ہے۔

بلاول کی جانب سے بلائی جانے والی افطار پارٹی پر ردعمل دیتے ہوئے فردوش عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ بازوہمارےآزمائےہوئےہیں، افطارکھاؤپیوپروگرام،مال بچاؤ حکمت عملی کےسواکچھ نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف اپنی دولت کےبارےمیں فکرمندہے،کچھ لوگ رمضان المبارک میں بھی ذاتی اور سیاسی مفادات کےتحفظ میں لگےہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الھق نے کہا ہے کہ کسی کرپٹ شخص کو نہ ہی معافی ملے گی اور نہ کوئی سمجھوتا ہوگا، این آر او کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔