Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گینگ وار سے رابطے، پی پی کی اہم شخصیت گرفتار | زرائع نیوز

گینگ وار سے رابطے، پی پی کی اہم شخصیت گرفتار

کراچی : رینجرز نے لیاری کے علاقے سنگولین میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار سے تعلقات میں الزام میں پیپلزپارٹی کے سابق نائب صدر کراچی حبیب حسن کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے لیاری سنگولین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی کے سابق نائب صدر حبیب حسن حراست میں لے لیا، حبیب حسن ڈیم ایم سی ساوتھ یوسی بارہ کے چئیرمین ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حبیب حسن کے گینگ وار گروپوں سے روابط کی رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی، حبیب حسن گینگ وار گروپوں سے روابط کے علاوہ سہولتکاری میں بھی ملوث ہے۔

حبیب حسن کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔