Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں, روسی سفیر | زرائع نیوز

عمران حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں, روسی سفیر

اسلام آباد : پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈنیلا گانیج کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کو ہٹانے میں بہت سے عوامل کارفرما تھے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں۔

ڈنیلا گانیج نے کہا کہ امریکا جب کسی سے غیر مطمئن ہوتا ہے تو وہ اس کے لیے مسائل پید کرتا ہے۔
عمران خان کے معاملے میں یہ ایک اہم فیکٹر ضرور تھا مگر کلیدی نہیں۔روسی سفیر ڈنیلا گانیج نے کہا کہ عمران خان کو سنجیدہ نوعیت کے اندرونی مسائل کا سامنا نہ ہوتا تو وہ سازش کے باوجود وزیراعظم رہ سکتے تھے۔ 13 جون 2022ء کو بھی ایک انٹرویو میں روسی سفیر نے کہا تھا کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنا۔

انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین پر حملہ ایک اتفاق ہے۔