Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم 106 کی وارداتیں, 144 ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم 106 کی وارداتیں, 144 ملزمان گرفتار

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں106اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں32موبائل/نقدی چھیننے،5کار چوری،5موٹرسائیکل چھیننے اور64 چوری ہونےکی وارداتیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان3مقابلے ہوئے ، دورانِ مقابلہ ایک جرائم پیشہ شخص ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ12 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر144ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔جن میں32 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،23کارلفٹرز، ایک قاتل،ایک بھتہ خور،22 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،25 منشیات فروش / سپلائیر جبکہ40دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔

برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں /کارروائیوں کے دوران22 غیر قانونی اسلحہ ، 8 کلو گرام چرس،103 گرام آئس /کرسٹل، 19 چوری کے موبائل فون اور30 مسروقہ گاڑیاں جن میں4 کار اور26 موٹر سائیکلیں شامل ہیں ، برآمد کی گئیں۔