لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پیش ہوں گے تو ہزاروں لوگ جمع ہوں گے۔
لاہور میں عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم وہی ریلیف مانگ رہے ہیں جو پرویز مشرف اور حمزہ شہباز کو دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر ایک بیہودہ کیس چل رہا ہے، ہمارے لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ فخر سے کہتا ہے کہ عمران خان کو اٹھائیں گے، عمران خان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، ہم نے کہا ہے کہ ویڈیو لنک پر حاضری لے لیں
