Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ترکیہ , اتنی سی عمر میں ذین کو کار ڈرائیونگ میں مہارت حاصل ہے | زرائع نیوز

ترکیہ , اتنی سی عمر میں ذین کو کار ڈرائیونگ میں مہارت حاصل ہے

ترکیہ :ترکیہ سے تعلق رکھنے والا تین سالہ بچہ زین اتنی سی عمر میں کار ڈرائیونگ میں کمال مہارت رکھتا ہے۔

زین کے پیر بمشکل کار کے پیڈلز تک پہنچتے ہیں اور وہ اسٹیئرنگ وہیل کو بھی نہیں دیکھ پاتا لیکن اس کے باوجود وہ بہت سارے بڑے لوگوں سے اچھی ڈرائیونگ کرسکتا ہے۔

ترکی کے موٹر سائیکلسٹ ریسر کعنان سوفوگلو کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔

زین سوفوگلو نے اپنی اس مختصر سی زندگی کا زیادہ تر وقت ریس میں استعمال ہونے والی طاقتور موٹرسائیکلوں اور سپر کاروں کے ارد گرد گزاری ہے۔

زین کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ جب دو برس کا بھی نہیں ہوا تھا تب اس کے والد، جو 5 بار کے سپر اسپورٹ ورلڈ چیمپئن ٹائٹلز کے حامل ہیں، نے زین کی گھر کے ڈرائیو وے میں موٹر سائیکل رائیڈنگ کی ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کردی تھیں۔

موٹر سائیکل اور کار ریس کے حوالے سے معروف اس خاندان کے بچے نے ڈرائیونگ کا تجربہ حاصل کرنا شروع کر دیا تھا اور اب وہ بڑی مہارت کے ساتھ مختلف سپر کارز کو پارک کرنے کے قابل ہوگیا ہے، حالانکہ وہ کار کی سیٹ پر بیٹھنے کے بعد بمشکل ونڈ اسکرین کے آر پار دیکھ پاتا ہے۔