Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال،توہین عدالت کی درخواست دائر | زرائع نیوز

جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال،توہین عدالت کی درخواست دائر

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں کراچی جامعہ میں ایک ہفتے سے جاری اساتذہ کی ہڑتال کے خلاف توہیں عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔

پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈیشن کی جانب سے اساتذہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے اور موقف اختیار کیا کہ جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال غیر قانونی ہے 2002میں عدالت نے اساتذہ کی ہونین باڈی کو غیرقانونی قرار دیا تھا اسانذہ نے عدالت میں آئندہ اپنے مطالبات کیلیے دوبارہ ہڑتال نہ کرنے کا حلف نامہ کے ساتھ یقین دلایا تھا۔

عدالت کے حکم کے باوجود ایک ہفتے سے اساتذہ کی ہڑتال جاری ہے اساتذہ کی ہڑتال کے باعث طلبا کی تعلم بھی متاثر ہورہی ہے طلبائ کو ملنے والے بجٹ میں بھی اساتذہ کرپشن میں بھی ملوث ہیں غیرقانونی ہرتال کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔