Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پی ٹی آئی،ن لیگ،پی پی حکومتوں میں بہتری نہیں آئی،مفتاح اسماعیل | زرائع نیوز

پی ٹی آئی،ن لیگ،پی پی حکومتوں میں بہتری نہیں آئی،مفتاح اسماعیل

کراچی: پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں میں بہتری نہیں آئی، پاکستان میں اقتدارکا نچلی سطح تک منتقل نہ ہونا بڑا مسئلہ ہے۔ حکومت نے درست قدم نہیں اٹھائے،اسے پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی لٹریچر فیسٹیول میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ بہتری اس وقت آئے گی جب اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار ارب روپے تعلیم پرخرچ ہوتے ہیں لیکن بہتری نہیں آرہی ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیم قدرے بہتر ہے جب کہ سندھ اوربلوچستان میں محکمہ تعلیم کو صرف نوکریاں دینے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیرلوگوں کوحکومتوں کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، قوم کو لسانیت سے نکل کر پاکستانی بن کرسوچنا ہو گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم بیس تیس سال سے غلطیاں کرتے ہوئے آرہے ہیں، وسائل سے زیادہ خرچ کرتے ہیں اور اب ہمارے دوست ممالک پیسا بھی نہیں دے رہے ہیں، جب سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے وار آن ٹیرر میں حصہ لیا تھا تو ہمارا قرضہ کم ہوگیا تھا مگر بعد میں ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارا بڑھنا شروع ہوا۔

انہوں نے کہاکہ دوست ممالک ہمیں قرضہ دیتے تھے، جو ہم ایک سے لے کر دوسرے کو واپس کر رہے تھے، البتہ کسی ایک حکومت کو الزام نہیں دے سکتے،حکومت کو ڈالرز کی قیمت طے کرنے کے بجائے ایکسپورٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، مارکیٹوں اور قرض دہندگان کو یقین دلانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔