کراچی: کراچی پولیس آفس (کے پی او)پرحملے کے بعد فائنل سرچنگ میں مزید 12 اشیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کوملی ہیں جسے تحقیقاتی ٹیموں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گزشتہ روز عمارت کی دوبارہ سرچنگ کی۔ذرائع کے مطابق فائنل سرچنگ میں ساؤتھ، ایسٹ اور آرمی کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے علاوہ کے نائن ٹیم نے بھی حصہ لیا۔
فائنل سرچنگ میں مزید 12 اشیا محفوظ کی گئیں جن میں ایک ہینڈ گرینیڈ، پلاسٹک باکس میں پیک 2 نئے پستول، نائن ایم ایم کی نئی گولیوں کا پیکٹ، چلی ہوئی اور بغیر چلی ہوئی 210 گولیاں اور ایک خنجر بھی برآمد ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ڈیجیٹل کیمرہ، اسمارٹ موبائل فون، 2 گھڑیاں اور ایک مردانہ پرس، دستی بم کے ٹکڑے، خودکش جیکٹ کا جلا ہوا کپڑا، ایک جلا ہوا بیگ، یو ایس بی اور پستول ہولڈر بھی ملا ہےجسے تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔
