Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کرنے کی تیاری | زرائع نیوز

لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کرنے کی تیاری

کراچی : لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کرنے کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہی جاری کردیا جائے گا۔منی بجٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق، لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا جا رہا ہے۔

خواتین کے لیے امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔دستاویز کے مطابق، میک اپ کے جس امپورٹڈ سامان پر سیلز ٹیکس لگے گا اس میں امپورٹڈ لپ اسٹک، مسکارے، فیس پاؤڈر، بالوں کے لیے رولر اور ڈرائرز، بالوں کے امپورٹڈ کلرز، ڈائیرز، ایکسٹینشنز، امپورٹڈ بلیچ کریم اور ہیئر وٹامنز شامل ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک پر سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 25 فیصد کیا جارہا ہے۔امپورٹڈ برانڈڈ شوز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کی جارہی ہے، خواتین کے لیے امپورٹڈ برانڈز پرس، ٹریولنگ بیگ، سوٹ کیس، شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلزٹیکس25 فیصد کیا جارہا ہے۔

مردوں کے لیے امپورٹڈ شیونگ کریم، شیونگ جیل، سن گلاسز اور پرفیومز پر بھی سیلزٹیکس کی شرح 25 فیصد کی جا رہی ہے۔امپورٹڈ پرائیوٹ اسلحہ پر بھی سیلز ٹیکس17 سے بڑھا کر 25 فیصد کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ، امپورٹڈ برانڈڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ اور اسپیکرز پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔

یہی نہیں امپورٹڈ لگژری برتنوں پر بھی سیلز ٹیکس 17 سے بڑھ کر 25 فیصد ہوگا۔امپورٹڈ گاڑیوں اور موسیقی کے امپورٹڈ آلات پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 25 فیصد کردی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق، امپورٹڈ بسکٹ، کیک، بیکری آئٹمز، چاکلیٹ، کینڈیز، ڈبہ پیک امپورٹڈ مچھلی اور مشرومز، ڈرائی اسنیکس، کارن فلیکس اور پاستہ پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔

امپورٹڈ منرل واٹر، انرجی ڈرنکس اور امپورٹڈ جوسز پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد کیا جارہا ہے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ امپورٹڈ دروازوں، کھڑکیوں، فرنیچر، لکڑی کے شو پیس، کارپٹس، اسپرنگ میٹرس اور تکیوں پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کی جارہی ہے۔