Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وزیراعظم نے ہاتھ کھڑے کر دیے ، اکتوبر سے قبل الیکشن کاانعقاد مشکل قرار دے دیا |

وزیراعظم نے ہاتھ کھڑے کر دیے ، اکتوبر سے قبل الیکشن کاانعقاد مشکل قرار دے دیا

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہے، الیکشن ہونےچاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور میں مسلم لیگ ن کامشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک احمد خان،سردارایازصادق،عطاتارڑ،احد چیمہ سمیت دیگررہنمائوں نے شرکت کی،ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں سپریم کورٹ میں آج سماعت کے حوالے سے آئینی و قانونی پہلوئوں پرغورکیاگیا،اجلاس میں وزیرقانون اعظم تارڑ نےسپریم کورٹ کی آج ہونیوالی سماعت پربریفنگ دی، فل بینچ کی استدعامستردہونے پرریویومیں جانے کے قانونی پہلوئوں پرمشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن ہونے چاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں، پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہے، ہم ملکی معیشت ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں،مہنگائی کی لہرپرجلد قابوپالیں گے،تعمیری سیاست پریقین رکھتے ہیں،یہ وقت تخریبی سیاست کانہیں۔
ن لیگی رہنماؤں نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کا احترام ہے لیکن اختلافی نوٹ سے ابہام پیدا ہو گیا۔