برازیل : برازیل کی ریاست ساؤپولو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق متعدد افراد لاپتہ ہونے کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ریجن کا دورہ کیا ہے۔
زرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے کئی سڑکیں بلاک اور متعدد علاقوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
