کراچی : میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع زیر تعمیر نجی ہاؤسنگ اسکیم کے دفتر میں دو درجن سے زائد مسلح ملزمان نے داخل ہوکر گارڈ اورعملے کو یرغمال بنا نے کے بعد رسیوں سے باندھ دیا اور 15موبائل فونز ، نقدی اور سات ہتھیار لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا موقع معائنہ کیا،گارڈ اور ملازمین سے ابتدائی بیان قلمبند کر کے واقعہ کا مقدمہ وسیم جان کی مدعیت میں درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق شکایت گزار کا کہنا ہے کہ وردیوں میں ملبوس مسلح ملزمان نے اندر داخل ہو کر چھاپے کے انداز میں کارروائی شروع کی اور لوٹ مار کے بعد موٹر سائیکلوں اور کاروں میں فرار ہوئے، پولیس نے اطراف کے علاقے کا معائنہ کر کے مختلف مقامات سے 5ہتھیار قبضے میں لے لیےجبکہ واردات کے دوران چھینا جانے والا 30بور پستول اور شاٹ گن برآمد نہیں ہوسکی ۔
