سپریم کورٹ فیصلے کے بعد عمران خان کا جیل بھرو تحریک ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کے روز خیبرپختونخوا (کے پی) اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ (ایس سی) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پارٹی کی “جیل بھرو تحریک” کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘پی ٹی آئی خیبرپختونخوا (کے پی) اور پنجاب میں انتخابی مہم چلائے گی۔’
عمران خان نے لکھا کہ “ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ آئین کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی اور انہوں نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے اسے بہادری سے سرانجام دیا”۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم ہوگی، ہم اپنی جیل بھرو تحریک کو معطل کر کے انتخابی مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
