کراچی , لاہور : ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوگئی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایل پی جی کی قیمت میں 49روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 576روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2214روپے کمی کردی گئی۔
ایل پی جی229روپے فی کلو مقرر کردہ گئی، گھریلو سلنڈر2702روپے اورکمرشل سلنڈر10397روپے میں فروخت ہوگا۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔ اوگرا اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام چیف سیکرٹری کو لیٹر جاری کر دیے گئے۔
ایل پی جی کی قیمت میں 49 روپے کی بڑی کمی
