فلستین : زرائع کے مطابق فلسطینی سرزمین صیہونی غاصب ریاست نے فلسطینیوں کے 12 ہزار 350 گھروں کو مقبوضہ فلسطین میں تباہ و برباد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے اندر موجود مختلف عرب رہائشی گاؤں بھی بارہا مرتبہ ملیا میٹ کئے گئے جن میں سے العراقیب کا گاؤں 214 مرتبہ ملیا میٹ کیا گیا۔
صیہونی غاصب ریاست نے فلسطینیوں کی ہزاروں ہیکٹر سرزمین پر قبضہ کر لیا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ صیہونی ریاست نے سال 2022 میں فلسطینیوں کے 953 گھروں کو مغربی کنارے میں گرایا ہے۔
صیہونی غاصب ریاست بیت المقدس کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔
مسلمان اور عیسائی شہریوں کے مکانوں پر قبضہ کرکے انہیں گرا رہی ہے تاکہ اسلامی ثقافتی روثہ کا خاتمہ کیا جا سکے۔
