سنیٸر صحافی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سنیٸر ممبر ایکسپریس اخبار کے ایڈیٹر طاہر نجمی کا انتقال ہو گیا ہے، وہ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد ابو بکر 10 اے بحریہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے اور مرحوم کی مغفرت کیلٸے دعا کی ہے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور صحافی کارکنان نے بھی طہر نجمی کے انتقال پر گہرے رنگ اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
